• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروس لانگ مارچ ٹائرز کے آئی پی او کی منظوری دے دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایس ای سی پی نے سروس لانگ مارچ ٹائرز کے آئی پی او کی منظوری دے دی،کارپوریٹ سیکٹر کا کیپٹل مارکیٹس پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور کمپنیاں فنڈ ریزنگ کے لیے اسے ایک مؤثر ذریعہ سمجھ رہی ہیں، تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ کے حصص کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی عوامی پیشکش کے لیے پراسپیکٹس کے اجرا اور اشاعت کی منظوری دے دی ہے۔ سروس لانگ مارچ ٹائرز رواں مالی سال میںا سٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہونی والی 12 ویں کمپنی ہے۔ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ نے عالمی معاشی چیلنجز ، جغرافیائی سیاسی کشیدگی، امریکہ اور ایران کے تنازع، تیل کی قیمتوں میں اضافے، فریٹ اور انشورنس لاگت میں اضافے اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باوجود استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید