• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں اساتذہ کی جبری ریٹائرمنٹ پر کالج اساتذہ کا احتجاج، بحالی کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (اپلا) نے بلوچستان میں احتجاجی تحریک میں حصہ لینے والے کالج اساتذہ کی جبری ریٹائرمنٹ اور دیگر تادیبی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے فیصلے واپس لینے اور متاثرہ اساتذہ کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپلا کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنظیمیں ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہیں اور حکومتوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کرتی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید