کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے شہر میں مخدوش اور تباہ حال انفراسٹرکچر، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور خستہ حال شاہراہوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہری روزانہ اذیت ناک سفری مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومتی ادارے اور متعلقہ انتظامیہ صورتحال کی بہتری میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔