اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مزید آگے بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔