اسلام آباد (عاصم جاوید) وفاقی دارالحکومت کے وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد سے ہی ججز کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جوڈیشری پر کرپشن کا الزام عائد کر دیا اور کہا ہے کہ ماتحت عدلیہ میں رشوت کا بازار گرم ہے، اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کے ججز کو ٹرانسفر کیا جائے۔