سلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ کسی جائیداد کے شریک مالکان کے درمیان تقسیم جائیداد یا ملکیت سے متعلق داخلی تنازعات کرایہ داروں کے لیے بے دخلی سے بچنے کا جواز نہیں بن سکتے ،شریک مالک بھی دیگر مالکان کی نمائندگی کرتے ہوئے کرایہ دار کی بے دخلی کی درخواست دائر کر سکتا ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں واقع دکانوں سے متعلق کرایہ داری تنازعہ پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کرایہ داروں کی اپیلوں کی اجازت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالتی ریکارڈ سے مالک اور کرایہ دار کے تعلق کا ثبوت ملتا ہے۔