• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کو مل کر ملک بچانے کیلئے جہدوجہد کرنا ہوگی، حامد خان

لاہور (کورٹ رپورٹر) سینئر سیاستدان و سینیٹر حامد خان نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک بچانے کیلئے جہدوجہد کرنا ہو گی، آزاد کشمیر میں جو کل کیا گیا وہ بدترین ہے،وہاں سے لوگوں کو لاشیں نہیں اٹھانے دی جارہی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اب اٹھائیسویں ترمیم کی باتیں ہورہی ہیں لیکن ترمیم کا مسودہ کسی کے پاس نہیں، رات کو کہیں سے اچانک ترمیم سامنے آ جائے گی،صوبائی خودمختاری ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،بار ایسوسی ایشنز کے الیکشن نہیں ہونے دیئے جا رہے، بلوچستان ہائی کورٹ بار کا الیکشن ایک سال سے نہیں ہونے دیا جا رہا، پشاور ہائیکورٹ بار کے الیکشن بھی نہیں ہونے دیئے جارہے۔
ملک بھر سے سے مزید