• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل جی ایچ میں سمارٹ مینجمنٹ سسٹم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ڈسپلن اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے ’’سمارٹ مینجمنٹ سسٹم‘‘ متعارف کرا دیا ہے ، صفائی، ڈسپلن، غیر حاضری اور مریضوں کی دیکھ بھال پر کوئی سمجھوتہ نہیں گا اس نئے نظام کے تحت تمام ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (DMS) اپنی متعلقہ شفٹ میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بااختیار ہوں گے اور مانیٹرنگ کے دوران کسی بھی غفلت پر براہِ راست جواب دہ ہوں گے۔ پرنسپل نے ہدایت کی کہ سینیٹری انسپکٹرز اور سینیٹری سپروائزرز ہسپتال کے تمام شعبوں اور اندرونی و بیرونی احاطے میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔ نرسنگ انتظامیہ، نرسنگ سپروائزرز اور وارڈ سسٹرز کو بھی اپنے متعلقہ یونٹس کی صفائی، ڈسپلن اور مریضوں کے میڈیکل چارٹس کی بروقت اپڈیٹ کا براہِ راست جواب دہ قرار دیا گیا ہے
لاہور سے مزید