• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر یونیورسٹیز سپورٹس جنرل ٹرافی یو سی پی نے جیت لی

لاہور( پ ر)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز سپورٹس جنرل ٹرافی 2024-25میں یو نیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (یو سی پی) نے ایک مرتبہ پھر اپنے نام کر لی ۔ ملک بھر کی 250 سے زائد جامعات کے درمیان ہونیوالے مقابلوں میں یو سی پی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ گزشتہ 14سال سے مسلسل انٹرورسٹیزسپورٹس جنرل ٹرافی(بوائز) جیتنے کا منفرد اعزاز بھی یو نیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پاس ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بروز ہفتہ ٹاپ کی پانچ یونیورسٹیز کے لئے انعامی تقریب کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی لاہور میں کیا گیا ۔تقریب میں ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز اختر، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ، پنجاب گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل افضل، یو سی پی کے پرو ریکٹر ڈاکٹر حماد نوید، ڈائریکٹر سپورٹس سمیت مختلف جامعات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مردوں کے مقابلوں میں 143 جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں 73 جامعات نے شرکت کی۔نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
لاہور سے مزید