لاہور (نیوزرپورٹر )حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جاری ممبرشپ مہم کے سلسلے میں ملک کے مختلف مقامات پر چار اہم اور ولولہ انگیز پروگرامز منعقد ہوئے، جن میں خواتین کی بھرپور شرکت نے اس تحریک کو نئی توانائی عطا کی۔ پی پی 168 ڈیرہ ظہور احمد وٹو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اجتماعی ذمہ داریوں سے غفلت اور ذاتی مفادات نے قوم کو کمزور کیا ہے۔