لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میچ کے موقع پر لاہور میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے۔ پی ایس ایل 11 کا فائنل میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں حیدر آباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔پولیس کے افسران و اہلکاروں نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقینِ کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جبکہ میچ کے دوران 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں ۔