• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودیہ دفاعی تعلقات اور معاہدات قابلِ قدر ہیں ،حافظ عبدالکریم

لاہور(خبرنگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ و کابینہ کے مشترکہ اجلاس میں ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ اہم قومی و ملی امور پر متفقہ قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس کی صدارت امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کی۔مرکز اہلحدیث راوی روڈ لاہور میں منعقدہ اجلاس میں 10 مئی 2025 کو ہونے والے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت، جرأت اور بالخصوص فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا گیا۔ شرکاء اجلاس نے اس کامیابی کو ملکی دفاع کے استحکام اور دشمن کے عزائم کی ناکامی سے تعبیر کیا اس موقع پر امیر جماعت سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات اور معاہدات قابلِ قدر ہیں اور حرمین شریفین کا محافظ ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
لاہور سے مزید