لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کی لیگی رہنما کاشف گوہر کےگھر شادباغ آمد ،کاشف گوہر،ابوذر غفاری گوہر ،بابر حسین گوہرسے ان کے والد محمد حسین گوہر کے انتقال پر اظہارافسوس فاتحہ خوانی کی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کی مسلم لیگ ن کے رہنما کاشف حسین گوہر کےگھر پہنچے جہاں انھوں نے کاشف گوہر،ابوذر غفاری گوہر ،بابر گوہر،الطاف حسین گوہر سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کےساتھ ہیں۔الحاج محمد حسین گوہر ایک نفیس اور محبت کرنےوالے مخلص انسان تھے جو ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے جبکہ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا سکے گا۔