کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں شادیاں بھی مہنگی، جوڑے خیموں میں سادہ تقاریب پر مجبور، جنگ اور بے دخلی نے شادیوں کی خوشیاں چھین لیں،خیموں میں نکاح، بنیادی سہولیات بھی ناپید ہیں۔ دلہن کا لباس اور اخراجات ناقابل برداشت، والدین بیٹیوں کی شادی پر غمزدہ، بہتر ی کی کوئی امید نہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابقغزہ میں جاری جنگ، بے گھری اور مہنگائی نے شادی جیسے خوشی کے موقع کو بھی ایک مشکل مرحلہ بنا دیا ہے، جہاں نوجوان جوڑے خیموں میں نہایت سادہ تقاریب پر مجبور ہیں۔