کراچی (نیوز ڈیسک) امریکیوں میں آموں کا جنون، مہنگے داموں بھی خریدنے کو تیار، لوگوں کی اہم مصروفیات چھوڑ کر آم حاصل کرنے کی کوششیں، واٹس ایپ گروپس کے ذریعے آم کی آمد کی اطلاع پھیلتی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکہ میں آموں کے لیے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں لوگ اس میٹھے پھل کے حصول کے لیے مہنگی قیمتیں ادا کرنے اور اپنی روزمرہ مصروفیات تک چھوڑنے کو تیار ہیں۔ ہر سال بہار کے موسم میں آموں کی نئی کھیپ کی خبر واٹس ایپ گروپس کے ذریعے پھیلتے ہی شائقین فوری متحرک ہو جاتے ہیں۔