واشنگٹن(جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےنئی سیکورٹی پالیسی پالیسی پردستخط کردیئے ہیں،اس نئی پالیسی کامحور’’ سب سے پہلے امریکہ کا تحفظ ہے‘‘۔ جس کے تحت داخلی دشمنوں اور منشیات فروش گروہوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا جائیگا۔وائٹ ہاؤس کےڈائریکٹر انسداد دہشت گرد سیبسٹین گورکانےمیڈیا سےگفتگو میں نئی پالیسی کے خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سب سے پہلے براعظم امریکہ کو دہشت گرد ی خطرات سے پاک کرنےپرترجیح دی گئی ، جس کے تحت کارٹیل گروہوں کا سدباب کیا جائے گا تاکہ وہ منشیات، اسمگلرز اورہیومن کے قابل ہی نہ رہیں ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک میں موجود ان نیٹ ورکس پر کڑی نظر رکھی جائے گی جو امریکہ کی داخلی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔