• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جوہری پروگرام کو محدود نقصان، صلاحیت برقرار، امریکی انٹیلی جنس

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود نقصان، صلاحیت برقرار، حملوں کے باوجود افزودہ یورینیم کا بڑا ذخیرہ اب بھی موجود، مکمل ختم کرنے کیلئے مزید پیچیدہ اقدامات درکار ہیں۔ امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حالیہ جنگ اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کے جوہری پروگرام کو محدود نقصان پہنچا ہے اور جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار وقت میں نمایاں تبدیلی نہیں آئی، جو اب بھی تقریباً نو ماہ سے ایک سال کے درمیان سمجھا جا رہا ہے۔