کراچی (نیوز ڈیسک)مسک کا مریخ پرشہر بنانے کامنصوبہ، اوپن اے آئی مقدمے میں بڑا انکشاف، اوپن اے آئی کے صدر گریگ بروک مین کا کہنا ہے ایلون مسک منافع بخش اوپن اے آئی کے حامی تھے تاکہ مریخی شہر کیلئے 80ارب ڈالر جمع کیے جا سکیں،امریکی عدالت میں جاری مقدمے کے دوران گریگ بروک مین نے انکشاف کیا ہے کہ ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک اوپن اے آئی کو منافع بخش کمپنی بنانے کے حامی تھے، مگر اس کے بدلے مکمل کنٹرول چاہتے تھے تاکہ مریخ پر شہر آباد کرنے کے لیے 80 ارب ڈالر جمع کیے جا سکیں۔