پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانسیسی صدر میکرون نے امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز مشترکا طور پر کھولے جانے پر زور دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں میکرون نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ امریکا اور ایران مشترکا طور پرآبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولیں، یہی آبنائے ہرمز کو کھولنے کا واحد حل ہے۔ فرانس کسی بھی ایسی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گاجس کا فریم ورک واضح نہ ہو۔