کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے رہنما خلیل الحیاکے بیٹے شدید زخمی ہوگئے ہیں، قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائی حملہ دراج کے علاقے پر کیا گیا جس میں ایک فلسطینی شہید اور10افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خلیل الحیا کے بیٹے بھی شامل ہیں۔