لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی بحریہ نے بحیرۂ عرب میں بڑے پیمانے پر لائیو فائرنگ مشقوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹم جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق یہ مشقیں 11 سے 15 مئی تک روزانہ صبح 8 بجے سے شام 7:30 بجے تک جاری رہیں گی۔ مشقوں کے دوران فضائی حدود کو زمین کی سطح سے لے کر 90 ہزار فٹ تک محدود کر دیا جائے گا۔