• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا 13 مئی کو دھرنے کا اعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر )ال پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر و صوبائی چیئرمین حاجی محمد نے کہا ہے کہ 13 مئی کو پیسکو انتظامیہ، پیسکو بورڈ اف ڈائریکٹرز کے نامناسب رویہ اور دیگر ڈسکوز کے برعکس امتیازی سلوک اور فنانس ڈائریکٹریٹ پسکوکی من مانی کیخلاف پیسکو ہیڈ کوارٹرز شامی روڈ پشاور میں احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔یہ اعلان مرکزی نائب صدر وصوباء چیئرمین حاجی محمد اقبال نے اپنے زیرصدارت ایگزیکٹیو باڈی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مرکزی چیئرمین گوہرتاج،صوباء سیکرٹری نورالامین حید،وائس چیئرمین یاسرکامران،ڈپٹی چیئرمین شفیع اللہ اورسیکرٹری اطلاعات ونشریات گوہرعلی گوہرکے علاوہ پیسکو۔ٹسکو اور ہزیکو کے ریجنل اور زونل عہدیداروں نے شرکت کیں۔جبکہ خیبر پختونخوا کے جملہ سرکلز سمیت ہزیکو کے محنت کش ہزیکو ہیڈ کوارٹرز ایبٹاباد میں دھرنا دینگے۔
پشاور سے مزید