• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا نوٹس لینے کا مطا لبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر )فرنٹیر پرنٹرز اینڈ پبلیشرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ظفر خٹک نے خیبرپختونخوا کے تعلیمی بورڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں، من پسند ٹھیکوں اور غیر شفاف پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض تعلیمی بورڈز میں قواعد و ضوابط کے برعکس ٹینڈرز جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے کئی مواقع پر ٹینڈرز منسوخ کر کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے دیئےگئے۔ انھو ں نے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیاہے۔
پشاور سے مزید