• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غربی ، نجی کالج میں چوکیدارقتل ہوگیا ،تہکال میںلڑ کی نے حود کشی کرلی

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ غربی کی حدود میں ایف جی کالج میں معمولی تنازعہ پرچوکیدارکو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے جبکہ تہکال میں جواں سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی ہے، پولیس نے دونوں نعشوں کو پوسٹمارٹم رپورٹ رپورٹ کیلئے منتقل کرتے ہوئے کارروائی کے دوران قتل الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق پشاورایف جی کالج فاربوائزمیں تعینات چوکیدار خیرمحمد ولد اختر منیر سکنہ سفید ڈھیری اور اسی کالج کے سینٹری ورکر ظہور کاکشال کے درمیان چند روز قبل موٹرسائیکل کی چابی گم ہونے کے تنازعے پر تلخ کلامی ہوئی تھی، ملزم کو شک تھا کہ اس کی چابی مقتول نے چھپائی ہے تاہم چابی بعد میں مل گئی تھی، آج اسی پرانی رنجش پر دونوں کے درمیان دوبارہ تکرار اور ہاتھا پائی ہوئی جس پر ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چوکیدار خیرمحمد شدید زخمی ہوکرموقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،۔ادھر کینال ٹاون گلی نمبر11میں 15سالہ مسماہ نایاب دختر حمداس خان کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مدعی سہیل خان نے رپورٹ کی کہ وہ گھر میں موجود تھا جہاں فائرنگ کی آواز سن کر دوسرے کمرے گیا تووہاں بہن خون میں لت پت پڑی تھی جس نے مبینہ طو رپر پستول سے فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کیا ہے ۔
پشاور سے مزید