• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فوج نے آج 2 ایرانی پرچم بردار خالی ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے، سینٹ کام


فوٹو: سینٹ کام
فوٹو: سینٹ کام 

امریکی فوج نے آج دو ایرانی پرچم بردار خالی ٹینکروں کو نشانہ بنایا ہے۔

 امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹینکر ناکہ بندی کی خلاف ورزی کررہے تھے، ایک اور ایرانی پرچم بردار ٹینکر کو بھی غیر فعال کردیا گیا، یہ تینوں ٹینکرز اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہے۔

اس سے پہلے گزشتہ روز آبنائے ہرمز اور اطراف میں امریکا اور ایران کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، ایران اور امریکا نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے، ایران نے امریکی بحری جہازوں پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

ایرانی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی۔

دوسری طرف امریکی سینٹ کام نے ایران کے جزیرہ قشم اور بندرگاہ بندر عباس پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے ایران کے حملے کا جواب دیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید