• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے،2 افراد کی لاشیں ملیں،تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی مین گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 55 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ، لائنز ایریا میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ محمد نعمان ولد عبدالطیف شدید زخمی ہوگیا جو جناح اسپتال میں دوران علاج چل بسا ،دریں اثنا سپرہائی وے دنبہ گوٹھ کےقریب جھاڑیوں سے پانچ سےچھ روز پرانی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، عمر 60 سے 65 برس کے درمیان ہے تاہم فوری طور پر شناخت اور وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا ، لانڈھی بھینس کالونی موڑ ملک شاپ کے قریب روڈ کنارے سے 45 برس کے قریب شخص کی لاش ملی ، شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی،پولیس نے دونوں لاشوں کو سردخانے منتقل کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید