کراچی (اسٹاف رپورٹر) راستے بند ہونے کی وجہ سے وکلاء و سائلین کو سٹی کورٹ پہنچنے میں مشکلات پیش آنے سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سیشن ججز کو خط لکھ دیا ۔خط میں کہا گیا ہے کہ 24 جون کو شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے ،وکلا کے خلاف کوئی سخت آرڈرز پاس نہ کئے جائیں۔