• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا شکار ہے، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع شمالی طارق مجتبیٰ، ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف کے ہمراہ ٹی ایم سی نیو کراچی کے تحت خیابان مہران 11بی سڑک کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمرانوں کی نااہلی، اختیارات کی عدم منتقلی اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کا شکار ہے، کراچی میں موجود بلدیاتی نظام درحقیقت قبضے کا نظام ہے۔ میئر کے پاس اختیارات اور وسائل موجود ہیں جبکہ ٹاؤن اور یوسی چیئرمینوں کو عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ضروری وسائل فراہم نہیں کیے جاتے۔ یہی وجہ ہے کہ عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے اور شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، گزشتہ سال کراچی کے لیے 9ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور اس سال ساڑھے تین ارب روپے بھی ملنا مشکل بنا دیے گئے ہیں۔ اس صورتحال میں بھی جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید