کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چین جانے والے مسافر سے بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ،مسافر کے بیگ سے برآمد ہونے والی کرنسی میں 20ہزار امریکی ڈالر، ایک ہزار 410چینی یوآن اور ایک ہزار 770 درہم شامل ہیں۔