• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریٹائرڈ ملازمین، پنشنرز بلدیہ بجٹ اجلاس پر احتجاجاً دھرنا دیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی و ٹی ایم سیز ریٹائر ایمپلائز وپنشنرز الائنس نےبلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ اجلاس کے موقع پر کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجاً ودھرنا دینے کا اعلان کردیا، الائنس کے اعلامیے کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کی انتظامیہ نے کے ایم سی پنشنرز اور ٹی ایم سیز کے ریٹائر ملازمین کو حقوق ومراعات سے محروم کرکے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیا ہے، لہٰذا 33فیصد2019، 2020اور 2025میں اضافہ کردہ پنشن کو ماہانہ پنشن کا حصہ بنانے اور 2019سے 2025تک ریٹائر ہوئے ملازمین کو پنشنری واجبات ،پنشن کے بقایا جات اور پراویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کے لیے کے ایم سی کے بجٹ کے موقع پر ہزاروں پنشنرز احتجاجی و دھرنا دیں گے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید