• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ تھیلی سیمیا ڈے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں آگاہی سیشن اور واک

پشاور(جنگ نیوز)ورلڈ تھیلی سیمیا ڈے کے موقع پر رضاکار تنظیموں دی بلڈ ہیروز اور بلڈ چین پاکستان کے وفود نے بالترتیب ڈاکٹر گلالئی ارشد اور ثنا اللہ کی قیادت میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر تھیلی سیمیا فیلوز میں تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ ان کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا، بعد ازاں اگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس سے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان، ڈاکٹر گلالئی ارشد، ثنا اللہ خان اور مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنماؤں نے ایک خطاب کیا اور شرکاء کو تھیلی سیمیا سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر سے اگاہ کیا، بعد ازاں تھیلی سیمیا کے پھیلاؤ کو روکنے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک بھی کی گئی، دریں اثناء فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ سینٹر میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی رکن اسمبلی جمیلہ پراچہ اور دیگر نے بھی شرکت کی، انہوں نے تھیلی سیمیا جیسے موروثی مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور بعد ازاں واک کی قیادت بھی کی۔
پشاور سے مزید