• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ شراب،چرس برآمد کی ،چیک ڈس آنر اور امانت میں خیانت والا بھی پکڑا گیا،الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے 30لیٹر و8عدد ٹن شراب برآمد کرلی ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرکے20لیٹر شراب برآمد کی، سٹی پویس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے10لیٹر شراب برآمد کی،جب کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 8عدد ٹن شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب شخص کوگرفتارکرلیا ادھرراولپنڈی پولیس نے 4 منشیات فروش گرفتارکرکے ساڑھے5 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ،تھانہ رتہ امرال پولیس ،گوجرخان پولیس چکلالہ پولیس نے الگ الگ مقدمت درج کر لئے جبکہ ایک ڈس آنرکے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید