راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے ساتھ رجسٹرڈ لائف سیور آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام خون کے عطیات اور تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو تعریفی اسناد اور شیلڈزدی گئیں ہیں۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماڈل ڈرگ ابیوز سینٹر بی بی ایچ راولپنڈی عامر شہزاد شاہ، صدر لائف سیور آرگنائزیشن وسیم، سماجی کارکنان اور 100 سے زائد رضاکاروں نے شرکت کی۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خون کے عطیات اور تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا ۔