راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس کوگزشتہ ماہ مختلف نوعیت کی583شکایات موصول ہوئیں،ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ان شکایات میں سے 538شکایات کو فوری طور پر حل کر دیا گیاجبکہ45شکایات پر انکوائری کا عمل جاری ہے، شکایات کے بروقت ازالہ کاتناسب 89.67 فی صد رہا،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کیجانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پبلک آور کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں شہریوں کی شکایات کو فوری حل کیا جا رہاہے۔