• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی کام کی وجہ سے پشاور روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، سی ٹی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تعمیراتی کام کی وجہ سے پشاور روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کیاجائے ،سی ٹی او راولپنڈی نے کہاہے کہ پشاور روڈ پرچیئرنگ کراس سے ریس کورس چوک کے درمیان تعمیراتی کام جاری ہے ،جس کی وجہ سے چیئرنگ کراس سے ریس کورس چوک تک ٹریفک کو مخالف سمت ڈائیورٹ کردیا گیا،ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ،غیر معمولی دباؤ کے باوجود ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی جاری ہے ،عوام الناس سے گزارش ہیکہ پشاور روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اسلام آباد سے مزید