• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطلوب گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار امانتاً لی گئیں 3 کاریں برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) مطلوب گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرکےشہریوں سے امانتاً لی گئیں 3 کاریں برآمد کرلی گئیں ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب گینگ کےسرغنہ کواپنے ساتھی سمیت گرفتارکرلیا،زیرحراست گینگ کے سرغنہ سے شہریوں سے امانتاً لی گئیں 3 کاریں برآمد ہوئیں، پولیس کاکہنا ہے ملزمان رینٹ پر گاڑیاں لیتے اور فرارہو جاتے تھے ، کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومین انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید