• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکٹر نسٹ ڈاکٹر زاہد لطیف کی پیکنگ یونیورسٹی میں علمی و پالیسی مکالمے میں شرکت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے اپنے دورۂ چین کے دوران پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں اہم علمی و پالیسی نشست میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نئی کتاب(Pakistan’s Search for Peace with Afghanistan: Statecraft, Policy, and Strategy) پیش کی، پیکنگ یونیورسٹی کا انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز چین کے ممتاز علمی و تحقیقی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید