• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلشن معمار، پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن معمار، پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانہ کی حدود گلشن معماردھنی بخش گوٹھ میں واقع پانی جوہر میں 2 کمسن بچے ڈوب گئے،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے ، علاقہ مکینوں نے چھیپا کے رضاکاروں کے مدد سے بچوں کی لاشیں گڑھے سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیں ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 11 سالہ وسیم ولد صدیق اور 10 سالہ محمد ذیشان ولد امیر محمد کے ناموں سے کی گئی ، دونوں بچے اسی علاقے کے رہائشی تھے جو گرمی کی شدت کے باعث خالی پلاٹ میں قائم گڑھے میں بھرے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید