اسلام آباد( جنگ نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرے گا اسے نہیں چھوڑیں گے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ منشیات کا معاملہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد بڑی حد تک صوبائی دائرہ اختیار میں آچکا، صوبوں کو انسداد منشیات فورسز کے قیام کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے 500 جوان انسداد منشیات فورس میں بھرتی کیے جائیں گے۔