کراچی(این این آئی)JSM کی سنڈیکیٹ میٹنگ میں سالانہ بجٹ اور نئی تعلیمی تقرریوں کی منظوری۔ یہ فیصلے رواں ماہ منعقد ہونیوالی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 29ویں اجلاس کی کارروائی کی منظوری کے بعد کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا 38واں اجلاس وائس چانسلر کے بورڈ روم میں منعقد ہوا، جس میں انتظامی، مالیاتی اور تعلیمی امور سے متعلق اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مالیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی اور تدریسی و تکنیکی عملے میں اہم تقرریوں کی بھی توثیق کی گئی۔یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل اور تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، سنڈیکیٹ نے سلیکشن بورڈ نمبر 214 کی سفارشات کے تحت متعدد اہم تقرریوں کی منظوری دی۔