کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے گلشن روفی اسکیم 33کے 650متاثرین کو پلاٹس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس میں ملزمان بلڈرز رحمت الہی، قاسم لاسی اور منظور روفی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ ملزمان سات روز میں احتساب عدالت میں پیش ہوکر عبوری ضمانت حاصل کرسکتے ہیں۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو گلشن روفی اسکیم 33 کے 650 متاثرین کو پلاٹس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔