کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ڈرگ ڈیلرانمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے خلاف منشیات و دیگر مقدمات میں انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں عاقب اور غلام مصطفیٰ کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔