• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن فیروز اور اختر میر نے نشتر پارک میں خدمات انجام دینے والے اسکاؤٹس کیمپس کا دورہ کیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے صوبائی سیکریٹری سید اختر میرکے ہمراہ نشترپارک اور اس کے اطراف میں خدمات انجام دینے والے اسکاؤٹ گروپس کے کیمپوں کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران انہوں نے مختلف کیمپوں میں موجود اسکاؤٹس سے ملاقات کی اور ان کی ذمہ داریوں، انتظامات اور خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انہیں شاباش دی۔ اس موقع پر جسٹس (ر) حسن فیروز نے اسکاؤٹس کے جذبۂ خدمت، نظم و ضبط اور عوامی فلاح کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کےدوران اسکاؤٹس کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ تحسین ہوتا ہے۔صوبائی سیکریٹری سید اختر میر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سندھ بھر میں 3ہزار سے زائد اسکاؤٹس خدمات انجام دے رہے ہیںجو رضاکارانہ خدمات کے ذریعے معاشرے میں خدمتِ خلق کی بہترین مثال قائم کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید