کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تشدد، انتشار اور قانون شکنی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعد شہید شبیر بلوچ کے قتل کیس میں انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی کا مظہر ہے، شہید شبیر بلوچ نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ریاست ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، عدالتی فیصلے نے ثابت کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے لئے کوئی رعایت نہیں۔قبل ازیں کوئٹہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ون محمد علی مبین کی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور شاہ جی صبغت اللہ بلوچ کو سیکورٹی اہلکار کے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔