• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرز ڈے، 2026 پانچ کروڑ مائیں، پاکستان کی ترقی کی بنیاد

اسلام آباد (قاسم عباسی) مدرز ڈے ،2026پانچ کروڑ مائیں، پاکستان کی ترقی کی بنیاد، پلس کنسلٹنٹ کی رپورٹ میں با ہمت ماؤں کو درپیش رکاوٹوں کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مدرز ڈے 2026کی تقریبات کے موقع نئے اعداد و شمار ان تقریباً 5 کروڑ ماؤں کی ایک متاثر کن تصویر پیش کرتے ہیں جو اس قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے 2023 کی مردم شماری اور حالیہ قومی سروے کی روشنی میں مرتب کردہ معلومات ایک ایسی آبادی کی نشاندہی کرتی ہیں جو بے حد ہمت اور استقامت کی مالک ہے، لیکن اسے اب بھی بڑے نظامی مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ پاکستان کی مجموعی خاتون آبادد 117.15  ملین ہے، جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً 48.5  فیصد بنتی ہے۔ اس بڑی آبادی میں ممتا کا دائرہ کار انتہائی وسیع اور اہمیت کا حامل ہے، جہاں 15 سال سے زائد عمر کی خواتین کی تعداد 69.4  ملین ہے۔ ان میں سے 51.9  ملین خواتین شادی شدہ ہیں، جبکہ ملک بھر میں ماؤں کی کل تعداد تقریباً 50 ملین تک پہنچ چکی ہے، جو معاشرے میں ان کے کلیدی اور وسیع تر کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستان میں شرح پیدائش اب بھی بلند ہے، تاہم شہروں اور دیہاتوں کے طرز زندگی میں اس حوالے سے ایک واضح فرق پایا جاتا ہے جہاں ملک بھر میں ایک خاتون کے ہاں بچوں کی اوسط شرح 3.6  ہے، وہیں شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان موجود یہ تضاد آبادیاتی رجحانات میں نمایاں تقسیم کو ظاہر کرتا ہے۔ شہری آبادی میں اضافے کی تیز رفتار شرح(3.67 فیصد) ملک کے اندر بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے رجحان کو نمایاں کرتی ہے، کیونکہ بہتر مواقع کی تلاش میں خاندان مسلسل شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید