اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر 47گھنٹے 39 منٹ بحث ہوئی جس میں 206 اراکین نے حصہ لیا۔ حکومت کی جانب سے 130 ممبران نے 29 گھنٹے 23منٹ جبکہ اپوزیشنکی جانب سے 76 اراکین نے 18 گھنٹے 16 منٹ بحث میں حصہ لیا، اس میں جمعہ کے روز کی بحث کا وقت شامل نہیں،بحث کے چھٹے روز جمعرات تک ایوان میں 47 گھنٹے 39 منٹ بحث ہوئی، جاری اعداد و شمار کے مطابق 13 جون کو ایوان میں 5 گھنٹے 47 منٹ بحث ہوئی جبکہ 21 ممبران نے اس میں حصہ لیا۔