راولپنڈی (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ کےخاتمے کیلئے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے کلیدی کردار نے دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچا لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی تقریباً 80 سالہ تاریخ میں عمدہ سفارت کاری کا روشن باب رقم کر کے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔