اسلام آباد( تنو یر ہاشمی ) ایف بی آر نے کسٹم انسپکٹر محمد عدنان اشرف،کو بدانتظامی اور مس کنڈکٹ پر ایک سال کی انکریمنٹ روکنے کی سزا دیدی جبکہ آپریزنگ آفیسر عطاالرحمن کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ۔ گریڈ 16کے انسپکٹر کسٹم محمد عدنان اشرف کلکٹریٹ آف کسٹم ائر پورٹ لاہور سے اس وقت سینٹرل ایگزامینیشن یونٹ کراچی میں تعینات ہیں ، انہیں گزشتہ برس اکتو بر میں بدانتطامی اور مس کنڈکٹ کے الزامات پر معطل کیاگیا تھا ۔