• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ امتحان 16 اگست کو ہوگا، آن لائن رجسٹریشن کا اعلان

کراچی (آئی این پی )ایم ڈی کیٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا اعلان کر دیا گیا ۔ پی ایم ڈی سی نے شیڈول جاری کر دیا ۔ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد 16 اگست کو صبح 10:00 بجے ہوگا جس کیلئے طلبہ کی رجسٹریشن 22جون سے شروع ہوگی۔ فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہےجو ناقابلِ واپسی ہوگی۔ایم ڈی کیٹ میں 180کثیر الانتخابی سوالات شامل ہونگے۔ ایم ڈی کیٹ 2026 کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 8 جولائی مقرر کر دی گئی جبکہ تاخیر سے رجسٹریشن 13 جولائی تک ممکن ہے، جس پر اضافی فیس لاگو ہوگی۔ پاکستان میں ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن فیس 9 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔ لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے ہوگی، جو ناقابلِ واپسی ہوگی۔ایم ڈی کیٹ میں 180 کثیر الانتخابی سوالات شامل ہوں گے، نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔بائیولوجی سے 81، کیمسٹری سے 45 اور فزکس سے 36 سوالات شامل ہوں گے جبکہ انگلش اور لاجیکل ریزننگ کے 9، 9 سوالات امتحان کا حصہ ہوں گے۔لاہور، راولپنڈی، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ امیدوار صرف اپنے صوبے یا ڈومیسائل کے مطابق امتحانی مرکز کا انتخاب کر سکیں گے۔ سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی ایم ڈی کیٹ 2026 کا بین الاقوامی امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد پی ایم اینڈ ڈی سی کے تحت ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید