• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA کو پولیس تشدد کے خلاف کارروائی کا بڑاا ختیار مل گیا

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو پولیس تشدد اور حراستی ہلاکتوں کے خلاف تحقیقات کا قانونی اختیار سونپ دیا گیا ۔ شہری اب پولیس حراست کے دوران ہونے والے کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف براہِ راست ایف آئی اے سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارہ کے مطابق یہ کارروائیاں ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ (پریوینشن اینڈ پنشمنٹ) ایکٹ، 2022 کے تحت عمل میں لائی جائیں گی۔ پولیس تشدد کا شکار بننے والے افراد یا ان کے لواحقین اپنی شکایات کے اندراج کے لیے ایف آئی اے اسلام آباد زون، رمنا بلڈنگ، جی-6، میلوڈی مارکیٹ، اسلام آباد یا ایس ایچ او ایف آئی اے (اینٹی کرپشن سرکل) - 03317474742 پررابطہ کرسکتے ہیں ،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حراستی تشدد کے خاتمے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید